URDUINSIGHT.COM

وزیراعلی کے پی کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر، علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے اعتماد حاصل کرنے کیلئے اقرار نامے پر دستخط کرا لئے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراءسے اعتماد حاصل کرنے کے لئے اقرار نامے پر دستخط کرا لئے۔

وزیراعلی ہاﺅس پشاور میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر ، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبہ کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لئے، اقرار نامے پر دستخط وزیراعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کئے، ذرائع کے مطابق شیرعلی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔