URDUINSIGHT.COM

اہل لاہور کیلیے بڑی خوشخبری ، ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا ویژن، ڈیجیٹل پنجاب، وزیر اعلیٰ  کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا-شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں -نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پراسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا-

اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا-رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ lda. Gop. Pk پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں_

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن لائنز پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں – شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا-دستک پائلٹ پراجیکٹ کے بہترین رزلٹ مل رہے ہیں، بتدریج دائرہ کار کو وسعت دیں گے – انہو ں نے کہاکہ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں – آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔