URDUINSIGHT.COM

دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر امریکی سفارتخانے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور موسٰی خیل میں 23 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں، امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔