URDUINSIGHT.COM

”مندر میں جانا ہے تو پہلے خود کو ہندو ثابت کرو“ معروف اداکارہ کو ماتھے پر بندیا لگانا پڑی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کا شمار اُن چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے دنیا کو سب سے زیادہ حیرت انگیز خبریں ملتی ہیں۔اب معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رہنما نمیتا جب جنماشٹمی منانے کے لیے جنوبی بھارت کے معروف مندر پہنچی تو اُسے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

نمیتا جب جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں واقع میناکشی سُندریشور مندر میں داخل ہونے لگی تو انتظامیہ نے اُسے روک دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو ہندو ثابت کرے۔ نمیتا کو سبھی جانتے ہیں مگر پھر بھی اُسے رسمی کارروائی کے نام پر خفت سے دوچار کیا گیا۔

نمیتا نے اپنا آئی ڈی کارڈ دکھایا تو مندر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ماتھے پر بندیا لگائے تاکہ یہ بات کُھل کر سامنے آسکے کہ وہ ہندو ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔