مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن اسمبلی رانا افضال کی نماز جنازہ کے دوران وفاقی وزیراحسن اقبال کی جیب کٹ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی اور رکن اسمبلی رانا افضال کے نماز جنازہ میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم جیب کترا ان کا موبائل لے اڑا۔موبائل فون چوری ہونے پر ضلعی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور تاحال موبائل فون نہ مل سکا۔پولیس کے مطابق جیب کتروں کی تلاش جاری ہے، جلد موبائل فون ریکور کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے تھے۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا افضال حسین کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔