لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید لیویز،پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوارخاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہ افراد کے قتل کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔