URDUINSIGHT.COM

بگ بیش کیلئے حتمی نامزدگیوں کا اعلان، 593 مرد و خواتین کرکٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے لئے پاکستان کے کسی کرکٹر کی پری سائنگ نہیں ہو سکی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لئے حتمی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، 593 مرد و خواتین کھلاڑی یکم ستمبر کو ہونے والے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

بی بی ایل اور ویمن بی بی ایل کے لئے کسی پاکستانی کرکٹر کی پری سائنگ نہ ہو سکی، بی بی ایل ڈرافٹ کے لئے مجموعی طور پر پاکستان کے 80 مرد و خواتین کی نامزدگیاں ہوئیں، ان میں حارث روف، شاداب خان، فخر زمان، زمان خان اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

خواتین کرکٹرز میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کی بھی نامزدگیاں ہوئیں۔مین اینڈ ویمن بی بی ایل میں 16 کھلاڑیوں کی پری سائنگ ہوئی، ساوتھ ایشیا سے ویمن کرکٹر بھارت کی سمرتی مندھنا اور سری لنکا کی چماری اتاپتو شامل ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔