URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جیو نیوز کے مطابق جلسے کی اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی۔ درخواست پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پہلے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد لاہور میں جلسے کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف اپنی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔