URDUINSIGHT.COM

عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق  سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

عمر سلطان کے والد سلطان جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 اگست کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا، عمر سلطان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پٹرول پمپ کے قریب گرفتار کیا گیا، تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے،عمر سلطان کیخلاف مقدمات، نظر بندی احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور اس کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں ریاست، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ ایف 10 کو فریق بنایا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔