URDUINSIGHT.COM

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں ممنوعہ شے کی موجودگی کا انکشاف

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کارساز کے روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کے میڈیکل کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد حاصل نتائج میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔

ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کردی گئی ہے۔باپ بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد 22 اگست کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت عامر چشتی کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کے ٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 19 اگست کو پیش آیا تھا۔ گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔