کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کی طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کی وزارت کھیل کے حکام نے ایک بیان کے ذریعے بتایا کہ حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی سمجھتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حکم وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں افغانستان کی پولیس نے مکس مارشل آرٹس کی اسلامی یا شرعی قوانین کے حوالے سے تحقیقات کے بعد جاری کیا ہے۔
طالبان حکومت کے کھیلوں کے عہدیداروں نے بیان میں کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کھیل میں شرعی حوالے سے مسائل ہیں اور اس کے کئی پہلو ایسے جو اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں مکس مارشل آرٹس پر پابندی عائد کردی جائے۔