URDUINSIGHT.COM

کونسے امراض کا شکار افراد حج نہیں کر سکیں گے؟سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی،مذہبی امور کوحج 2025سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امور کاکہنا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفر حج پر روزانہ نہیں ہوسکیں گے،صرف تندرست و توانا عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جاے گی،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی،ڈیمنشیا اور متعدد امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی والوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ 12سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفر حج کی اجازت نہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔