URDUINSIGHT.COM

عمران کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کون کرے گا ۔۔۔؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا

 

 اسلام آباد م(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار صالح ظافر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قانون وانصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ عندالضرورت عمران نیازی کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی جبکہ فیض حمید کا مقدمہ چلائے جانے کے بارےمیں یہ فیصلہ کہ اسے کہاں چلایا جائے گا متعلقہ ادارہ کرے گا ۔

“جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق  ایوانِ صدر میں فخرِ پاکستان اولپمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز دیئے جانے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ملک کے نئے چیف جسٹس کا تقرر 25 اکتوبر کو ہوگا جس کے لیے نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری ہوگا اور یہ طے ہے کہ وہی جج ملک کا چیف جسٹس بنے گا جو سنیئر ترین ہوگا کیونکہ یہی منشا ئے آئین ہے ۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ اس روز کون سنیئرترین جج ہوگا تو انہوں نے نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی سنیئر موسٹ ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔