اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ( ف ) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بلوچستان کو ایک ایس ایچ او کی مار کہہ کر فارم47کی صوبائی حکومت کی اصل حیثیت بتادی ۔
آن لائن ” کے مطابق محسن نقوی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اگر واقعی ایک ایس ایچ او کی مار ہے تو وہ ایس ایچ او کہاں تھا جب درجنوں لاشیں گررہی تھیں،محسن نقوی شاید بلوچستان میں کسی پولیس افسر کو راؤ انوار بنانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ کا مضحکہ خیز بیان بلوچستان کی حکومت کے لیے باعث شرم ہونا چاہیے۔