URDUINSIGHT.COM

ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام،اربوں روپے کے فنڈز اور درخت کتنے لگائے گئے ؟ آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں اربوں روپے کے فنڈز کی دستیابی کے باوجود کتنےدرخت نہیں لگائے گئے ؟ اس حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  4 برسوں کے دوران 24ارب روپے سے زائد فنڈز کی دستیابی کے باوجود ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ہدف سے سوا ارب کم درخت لگائے گئے۔

“جنگ ” نے  آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ  سال 2019 سے 2023 کے دوران 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ درخت لگانے کیلئے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کیلئے 24 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے مگر ٹارگٹ سے 1227.14 ملین درخت کم لگائے گئے۔ اس کے علاوہ پی سی ون کے تحت اسی عرصے میں سندھ ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں دیگر منسلکہ سرگرمیوں کے ٹارگٹ بھی پورے نہیں کیے گئے۔ آڈٹ نے مشاہدہ کیا کہ اس عرصہ کے دوران فارسٹری اینڈ وائلڈ لائف میں اہم عہدوں پر عدم تقرریوں کے باعث پروگرام پر عملدرآمد میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔