URDUINSIGHT.COM

پاک فوج کے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 5 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں 3 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی  ایس پی ار کے مطابق 29 اور 30 اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔کلیرنس  آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ان گھناؤنے جرائم کے تمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔