URDUINSIGHT.COM

یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جلد سے جلد القادر کیس میں سزا سنا دی جائے،علیمہ خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ اب جج صاحب نے سپیڈ پکڑ لی ہے کہ القادرکیس میں سزا سنا دی جائے،سزا سنا کر یہ اس کیس کو ہائیکورٹ میں تین چارماہ گھسیٹیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے میں 3سے زیادہ افراد سے نہیں مل سکتے،ملاقات کیلئے کل بھی صرف شبلی فراز اورعمرایوب کو جانے دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ حکومت کو 8ستمبر کے جلسے کاخوف بڑھ گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاہے لوگ 8ستمبر کو جلسے میں خود ہی آ جائیں گے۔

عمران خان کی ہمشیرہ کاکہناتھا کہ یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جلد سے جلد القادر کیس میں سزا سنا دی جائے،اب جج صاحب نے سپیڈ پکڑ لی ہے کہ القادرکیس میں سزا سنا دی جائے،سزا سنا کر یہ اس کیس کو ہائیکورٹ میں تین چارماہ گھسیٹیں گے،یہ ناجائز کیسز بناتے جا رہے ہیں ہم ایک سال سے یہ تماشہ دیکھ رہےہیں،ان کاکہناتھا کہ القادر یونیورسٹی کو بند کریں گے تو بتائیں بانی پی ٹی آئی کا نقصان کیا ہوگا،؟فلاحی ادارے میں ٹرسٹی مالک نہیں ہوتے،فلاحی ادارہ ڈونرز کے پاس واپس چلا جاتا ہے یا حکومت ٹیک اوور کرلیتی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔