اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے ’سیو غزہ‘ مارچ کیا، اس دوران اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان کو حراست لے لیا۔
زیرحراست افراد میں رہنما جماعت اسلامی و سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 2 خواتین سمیت جماعت اسلامی کے 20 سے زائد کارکنان کو ڈی چوک اسلام آباد کے قریب حراست میں لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔