URDUINSIGHT.COM

حیدرآباد: پنشن فنڈ میں کروڑوں کا غبن، تحقیقات شروع،جعلی بیواوں کو پنشن دینے کا انکشاف

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے حیدر آباد میں پنشن فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے نے حیدرآباد میونسپل برانچ، بینک کے آپریشن منیجر کی شکایت پر متعلقہ برانچ منیجر، میونسپل عملے اور ضلعی خزانہ آفس کے ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی ۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر حیدرآباد سے جنوری 2021 تا اگست 2024 کے پنشن فنڈ کا ریکارڈ طلب کیا گیا، جنوری 2021 تا اگست 2024 پنشن سیکشن میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں60 کروڑ روپے کے قریب میونسپل ملازمین کو زندہ ظاہر کر کے ان کی پنشن کے کروڑوں روپے غبن کئے گئے، متعلقہ بینک نے معاملے کی محکمہ جاتی انکوائری بھی شروع کر دی ہے۔انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک فرضی خاتون کو ادیب مرحوم در محمد کمال کی بیوہ ظاہر کرکے 43 لاکھ روپے پنشن دی گئی، فرضی نام سے درج خاتون کو مرحوم ادیب کی ماہانہ پنشن بھی ادا کی جانے لگی، حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سے فرضی خاتون کو بیوہ ظاہر کرکے پنشن دی گئی، محکمہ خزانہ کے ماتحت سندھ کے متعدد ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسز میں پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔