URDUINSIGHT.COM

سلام آباد: جماعت اسلامی کے مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے شرکا کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا— فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کوحراست میں لے لیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم اور ان کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا۔

اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایاکہ مشتاق احمد کو ڈی چوک سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشتاق خان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔