URDUINSIGHT.COM

ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے، پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے منسوخ کر دیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو اب قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ٹیم منیجمنٹ نے شاہین آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ریلیز کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بتایا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں اور اب قومی فاسٹ باؤلر 5 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد پہنچیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔