URDUINSIGHT.COM

ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ہاکی ٹیم اُدھار ایئر ٹکٹس لیکر چین روانہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں 8 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم اُدھار ائیر ٹکٹس لے کر روانہ ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو چین میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں کریڈٹ پر ٹکٹیں خریدنی پڑیں۔طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کیلئے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔
خیال رہے کہ چین میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ 8 ستمبر سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے جس میں پاکستان، انڈیا اور میزبان چین سمیت ایشیا کی 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس میں ہونے والے اولمپکس 2024 میں پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔
Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔