URDUINSIGHT.COM

جو روٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بیٹر بن گئے

لارڈز ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری بنائی،جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 33 سنچریاں بنائی تھیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔