URDUINSIGHT.COM

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2فیصد کمی کردی۔

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 سے 100روپے تک کمی کااعلان کیاہے، اعلان کےمطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ 100 روپے کی کمی کے بعد 6350 روپے کردیا گیا۔راولپنڈی کا کرایہ 70 روپے کمی کے بعد1930 روپے، پشاور کا 100 روپے کمی کے بعد24 سو، لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 34 سو روپے اور لورالائی کا 2750 روپے ہو گیا۔

اسی طرح مری کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو روپے، فیصل آباد کا کرایہ 50 روپے کی کمی کے بعد 980 روپےاور لاہور سے ملتان کا کرایہ 1750 روپے کردیا گیاہے۔  ٹرانسپورٹرزکے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔