لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نےبرمنگھم کے کامن ویلتھ گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیتنےوالے پاکستانی ریسلرعلی اسد پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنےپر4سال کی پابندی عائدکردی۔
پاکستانی ریسلرعلی اسدنےبرمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا،کانسی کے تمغے کی فائٹ میں انہوں نے بھارتی حریف کو گیارہ صفر سے مات دی تھی،6 اگست 2022 کو ٹیسٹ کے لیے علی اسد کے سیمپل لیے گئے تھے جو پازیٹیو تھے جس کے بعد ریسلر نے اپیل دائر کی،تقریباً 2 سال کی تحقیقات کے بعد انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایک خط کے ذریعے علی اسد کو آگاہ کیا کہ ٹیسٹ سیمپل میں میتھینڈینون (Metandienone) کی موجودگی پائی گئی جو آرٹیکل 2.2 کے مطابق اینٹی ڈوپنگ اصول کےخلاف ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق ریسلر کو اپنے کیس کا دفاع کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کنفرم کیا ہےکہ علی اسدکو تمام نوٹس موصول ہوئے لیکن انہوں نے مطلوبہ تاریخ تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا، اس لیے ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق اکتوبر 2022 سے ہوگا۔