URDUINSIGHT.COM

شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے، انکی فیملی سے قریب ہوں: مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے ان کے کیرئیر سمیت ذاتی موضوعات پر بھی گفتگو کی/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابق بوائے فرینڈ سے تاحال دعا سلام ہے اور اس بات کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے ان کے کیرئیر سمیت ذاتی موضوعات پر بھی گفتگو کی جب کہ اس دوران اداکارہ نے سابق بوائے فرینڈ سے سلام دعا پر بھی بات کی۔

دوران شو میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا اگر کوئی لڑکی آپ کو فولو کرے تو آپ ایک اچھے ازدواجی تعلق کیلئے ان لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی؟

اس پر مریم نفیس نے بتایا کہ ’ لڑکیوں کو اپنی ہربات شوہروں کو بتانی چاہیے لیکن وہ بات سابق بوائے فرینڈ سے ملنے کی نہ ہو ‘ ۔

یہ بھی پڑھیں

شوہر مجھ سے 13 سال بڑے ہیں، ان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں: مریم نفیس

‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم

مریم نفیس کے شوہر کو ‘گن پوائنٹ’ پر لوٹ لیا گیا، اداکارہ غصے سے سیخ پا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر رشتے کی کچھ حدود ہوتی ہیں جس پر دونوں کو عمل کرنا چاہیے، میں بھی اپنے شوہر کو ہر بات بتاتی ہوں۔

مریم نفیس نے اس بات کی وضاحت کیلئے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ’ میری آج بھی اپنے سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے، اگرچہ ہم دونوں کے درمیان اب کوئی تعلق نہیں لیکن میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فیملی سے بہت قریب ہوں، ان کی بہن آج بھی میری بیسٹ فرینڈ ہے اور اس بات کا علم میرے شوہر کو بھی ہے، انہیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں‘۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے 2021 میں امان احمد سے شادی کی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔