نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوراج سنگھ کے والد نے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
یوگراج سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا،دھونی نے میرے بیٹے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا، یوگراج سنگھ کا مزید کہناتھا کہ میرا بیٹا چار پانچ سال مزید کھیل سکتاتھا، گوتم اور وریندرسہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یوراج نہیں ہو سکتا،ان کاکہناتھا کہ کینسر کیساتھ کھیلنے پر بھارت کو اسے بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہئے۔