URDUINSIGHT.COM

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہناتھا کہ یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہاہوں ، میں آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر تاہوں کیونکہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکا،

محمود خان اچکزئی کے ساتھ پارلیمنٹ کے ڈائس پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ  میرا اعتماد اس نظام سے اٹھ گیاہے ، میرا اعتماد ان لوگوں سے اٹھ گیاہے ، پہلے جو لوگ ہم سے بیٹھ کر بات کرتے تھے ، ہمیں سنتے تھے ، بلوچستان کے مسائل پر بات کرتے تھے ، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے تھے ، اب نہ کوئی بات کر رہاہے اور نہ ہی ہماری کوئی بات سن رہاہے ، نہ ہی کوئی بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، میں اس نظام سے مایوس ہو گیاہوں ، اس لیے آج استعفیٰ دیتاہوں اور واپس اپنے حلقے کے لوگوں میں بیٹھوں گا ، کم از کم ان کو اپنا منہ دکھا سکوں گا کہ اگر میں ان کیلئے کچھ کر نہیں سکا تو میں ان لوگوں کے درمیان نہیں بیٹھا جو ان کیلئے کچھ نہیں کر رہے بلکہ صرف سیاست کر رہے ہیں، ،

سردار اخترمینگل نے بلوچستان کے مسائل کا الزام ،عدلیہ ، اسٹبلمشنٹ ، نظام ، پارلیمنٹ پر عائد کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی لوگ قتل ہو رہے ہیں ، چاہے وہ بلوچی ، پنجابی یا سندھی ہیں، ان سب کا قاتل یہ نظام ہے ، یہ ناانصافی کا نظام ہے جو بلوچستان میں چل رہاہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔