مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے جہاں 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید اور 4 صحافی بھی زخمی ہوگئے/ فوٹو انٹرنیٹ
غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری: روٹی کی قطار میں لگے افراد پرحملے میں 8 فلسطینی شہید
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے جہاں 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید اور 4 صحافی بھی زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیلی عوام کا حکومت کے خلاف مسلسل تیسرے روز احتجاج جاری ہے۔