URDUINSIGHT.COM

بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے اپنے والد کو “پاگل” قرار دے دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی بھارتی سابق کپتانوں مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر یووراج کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں سابق کھلاڑی یوراج سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں۔

مذکورہ ویڈیو یوگراج سنگھ کے ایک انٹرویو کی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ایک پوڈ کاسٹ کو دیا تھا۔دورانِ انٹرویو سابق کھلاڑی نے اپنے اور اپنے والد کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کو ذہنی مسائل ہیں، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتے۔ میرے والد اپنی زندگی میں ہر محاذ پر کامیاب رہے ہیں لیکن وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے جبکہ انہیں ان چیزوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ یوراج سنگھ کی ماضی میں دیئے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے والد مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔