URDUINSIGHT.COM

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سےجاری بیان کے مطابق ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی خود کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔