لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نانا بن گئے۔
یاد رہے کہ محمد یوسف کی بیٹی کی شادی مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔ اس موقعے پر محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔
بدھ کو محمد یوسف نے اپنے نانا بننے کی اطلاع ایکس کے ذریعے دی۔ شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نومولود کا ماتھا چوم رہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں محمد یوسف اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اولاد کی اولاد ہونے پر مزید اچھی لگنے لگتی ہے۔