URDUINSIGHT.COM

کس کس شہر میں بادل گھن گرج کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ دوپہر کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال۔ پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور۔ کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گھوٹکی، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کشمور، دادو، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ، خیر پور۔ عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 68 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ 55، سٹی 45، لاہور سٹی 47، ایئرپورٹ 27، گوجرانوالہ 41، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18،خانیوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اوکاڑہ میں 09 ملی میٹر، لیہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو 04، ،ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (سٹی) اورجوہرآباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔