نئی دہلی (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت کے کرکٹرز کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹیکس کی ادائیگی میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے 24-2023ء میں 66 کروڑ بھارتی روپے جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 38 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا۔
سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس کی مد میں دیے۔ رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے 23 کروڑ بھارتی روپے اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا۔