اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، شبلی فراز، اسد قیصرودیگر کارکنان عدالت میں پیش ہوئے ،پرویزالٰہی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ چودھری پرویز الٰہی صاحب کو کیا ہوا ہے؟
وکیل نے کہاکہ پرویز الٰہی بیمار ہیں، ڈاکٹر نے 4ہفتے مکمل ریسٹ کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کردی ۔