سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن) زہریلی گیس کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد بے ہوش ہوگئے ،تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گ
سیہون کے کھوسہ محلے میں کیڑے مار ادویات سے خارج ہونے والی گیس سے متاثر ہوکر 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی ، ریسکیو کی جانب سے بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو سید عبداللہ شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ افراد میں 2 بہن بھائی ہسپتال پہنچ کرجانبر نہ ہوسکے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ شاہ زمان اور 2 سالہ شفاء چنہ شامل ہیں جبکہ دیگرسات افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیدعبداللہ شاہ ہسپتال کے ایم ایس معین الدین صدیقی نے واقعے کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
جس کے مطابق گندم کو کیڑے مار ادویات سے بچانے کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔چند روز قبل بھی اس محلے میں دو واقعات رونماہوچکے ہیں، جس میں مشترکہ طور پراب تک 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔