URDUINSIGHT.COM

الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ہماری چیزیں ایف آئی اے اور پولیس لے گئی تھی، ایف آئی اے کو کہاجائےکہ ہماری فائلز اور کمپیوٹرواپس کئے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنی اشیا اور دستاویزات کی واپسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرے،پارٹی نے پہلے ہی معاملے کو بہت تاخیر کاشکار کیا ہے، انٹراپارٹی الیکشن پر دلائل 18ستمبر کو ہوں گے، مناسب نہیں ہوگا کہ کیس کو مزید تاخیر کاشکار کیا جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔