URDUINSIGHT.COM

حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے بڑی پابندیاں لگادیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات اٹھالیے،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی،تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی،ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی،ہسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی۔

وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفیکشن جاری کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔