URDUINSIGHT.COM

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،16صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ نیب قانون سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے زبردستی اقتدار میں آنے کے 34 دن بعد بنایا ،پرویز مشرف نے آئینی جمہوری آرڈر کو باہر پھینکا اور اپنے لئے قانون سازی کی، پرویز مشرف نے اعلیٰ عدلیہ کے ان ججز کو ہٹایا جنہوں نے غیرآئینی اقدام کی توسیع نہیں کی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین میں عدلیہ اور مقننہ کا کردار واضح ہے،عدلیہ اور مقننہ کو ایک دوسرے کی دائرہ کار میں مداخلت پر نہایت احتیاط کرنی چاہئے، آئین میں دیئے گئے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ہے کہ ادارے عوام کی خدمت کریں،چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ ججز پارلیمنٹ کے گیٹ کیپرز نہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔