لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوہدبٹ کے قتل کے بعد پولیس نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ رکھنے کے لیے دونوں گروپوں کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
آج نیو زکے مطابق پولیس نے گوگی بٹ اور میر بالاج گروپ کے دس دس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوانے کا فیصلہ کرلیا،دونوں گروپوں کے دس دس افراد کو گرفتار کرکے چند ماہ کے لیے جیل بھجوا یا جائےگا۔طیفی گروپ کےگوگی بٹ طیفی بٹ مقتول جاوید کے دو بیٹے حمزہ جاوید اور حیدر جاوید سمیت دیگر اورامیر بالاج گروپ کے امیر فتح،امیرمعصب، قیصر بٹ ،اسرار بٹ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں ۔
پولیس جلد یہ فہرست ڈی سی لاہور کو بھجواِئے گی،ڈی سی سے تھری ایم پی او کے احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔