URDUINSIGHT.COM

فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے,علیمہ خان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن ایک ہی وقت آگیا ہے، فروری شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے، ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ملک مزید مشکلات میں جانے والا ہے، یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے، ہم نے ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کرنا ہے؟ تمام خواتین نے 8 ستمبر کو ضرور نکلنا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔