URDUINSIGHT.COM

ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ میں انٹری،ٹریلر جاری

برطانیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے،سو کم اور اے 24 کی ہدایتکاری میں بننے والی دستاویزی فلم کے ٹریلر میں کورین خاتون کو غوطہ خوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ‘لاسٹ آف دی سی ویمن’ میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے۔

دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کورین خاتون تمام خطرات کے باوجود بھی خوراک تلاش کرنے کا اپنا کام جاری رکھتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے ساتھ شریک پروڈیوسرز میں سو کم، ایریکا کین ایئر، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گو شامل ہیں جبکہ میریسا توریس ایرکسن اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔