URDUINSIGHT.COM

ملک کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ ملک کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ دہشتگردی، انتہا پسندی اور کسی کا ناحق قتل اسلام میں حرام ہے،جس نے کسی ایک انسان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسایت کا قتل کیا، ملک کیلئے ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، متحدہو کررہنا چاہئے،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والے دہشتگرد ہیں،ہر ایک کی سوچ اور فرقہ الگ ہوسکتا ہے، کسی کو مذہب کے نام پر قتل کرنا کسی صورت جائز نہیں، دہشتگردوں کو موقع دے رہے ہیں کہ ہتھیار ڈال دیں،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

ان کاکہناتھا کہ ریاست کی رٹ سب کو ماننا ہوگی، ہم سب پاکستانی ہیں اور سب سے پہلے پاکستان ہے ، مشترکہ طور پر پیغام ہے کہ ہم سب دہشتگردی کیخلاف ہیں،ہمیں ملکر دہشتگردی کرنیوالوں کا راستہ روکنا ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علما کی تجاویز پر عمل کیا جائیگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔