URDUINSIGHT.COM

مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.07 فیصد پر آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا۔ گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتےمیں انڈے فی درجن ایک روپے 65 پیسے منہگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو، چاول، تازہ دودھ، کیلے، بیف، نمک، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے سستے ہوئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے جبکہ گندم کا 20 کلو تھیلا 23 روپے 32 پیسے تک سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات، دال مسور، ماش اور چینی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔ ایک ہفتے میں مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔