URDUINSIGHT.COM

ٹیپوٹرکاں والا گروپ کاقریبی سمجھا جانے والا لاہور کا اہم پولیس اہلکار معطل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس کے آرگنائزڈ یونٹ کے سب انسپکٹر شکیل بٹ کو معطل کر دیا گیا، لاہور میں جاری گینگ وار میں شکیل بٹ کو ٹرکاں والا گروپ کا اہم کارندہ سمجھا جاتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق گینگ وار کے کردار لاہور پولیس میں بھی موجود ہیں، سب انسپکٹر شکیل بٹ شہر میں جاری گینگ وار کا اہم کردار رہا ہے، شکیل بٹ نے طیفی بٹ کے بڑے بھائی خواجہ اظہر گلشن کو دھمکیاں دیں، شکیل بٹ کو خواجہ اظہر گلشن کو دھمکیاں دینے کی پاداش میں معطل کیا۔

آج نیو زکا پولیس ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ شکیل بٹ نے طیفی بٹ کے بھائی کو سی سی پی او کا نام لیکر ڈرانے کی کوشش کی، ایس آئی شکیل بٹ کا جھکاؤ ہمیشہ ٹرکاں والا گروپ کی طرف رہا، 2010 میں ٹیپو ٹرکاں والا کی وطن واپسی پر شکیل بٹ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

آج نیو زکا پولیس ذرائع کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ امیر بالاج کے قتل کے ملزم احسن شاہ کو شکیل بٹ نے ہی گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے 7 ماہ بعد احسن شاہ جیل سے باہر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، احسن شاہ کی لیک ہونے والے آڈیو میں شکیل بٹ کا ذکر موجود تھا، احسن شاہ کو پولیس مقابلے میں مروانے میں بھی شکیل بٹ کا کردار تھا، احسن شاہ کی اہلیہ عریشہ پر مقدمہ بھی شکیل بٹ کی مدعیت میں درج ہے۔

دوسری جانب شکیل بٹ کا الزام ہے کہ احسن شاہ نے جیل سے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔