URDUINSIGHT.COM

پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ تصویریں سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے کروائے گئے مقابلے کے نتائج جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کل 9 ڈیزائنرز کے جانب سے بھیجے گئے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور جن افراد کے ڈیزائن شارٹ لسٹ ہوئے ہیں انہیں انعامات دیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز غیر ملکی ڈیزائنرز کو بھیجے جائیں گے اور ان کی رائے کے بعد نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈیزائنرز ان ڈیزائنز کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیتیں  بروئے کار لا کر حتمی ڈیزائن تیار کرنے میں بھی آزاد ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے جن ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں 20 روپے، 50 روپے ، 100 روپے اور ہزار روپے  کے نوٹ کا ایک ایک ڈیزائن جبکہ 10 روپے، 500 روپے اور 5  ہزار روپے کے نوٹوں کے دو دو ڈیزائن شامل ہیں۔

 

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔