URDUINSIGHT.COM

پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت پشاور میں دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے د ودھ کی قیمتوں کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیاہے جس کے مطابق د ودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا ہے۔جاری کئے گئے سرکاری نرخنامہ کے مطابق بھینس کے دود ھ کی فی لیٹر قیمت 180 سے بڑھ کر 240 روپے ہو گئی ہے اور گائے کا فی لیٹر دودھ 200 روپے کا ہوگیا ہے، اس سے قبل گائے کا دودھ 140 روپے لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب فی کلو دہی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 220 روپے مقرر کر دی گئی ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق دہی میں درجہ اول کی کیٹگری کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔