اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی نے تصدیق کی ہے کہ ان لاپتہ دونوں بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا، ان معصوم شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر تک یعنی 92 دن اغوا رکھا گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دونوں بھائیوں کے مبینہ اغوا کی شدید مذمت کی گئی ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔