URDUINSIGHT.COM

چودھری شجاعت کا سیاستدان کو قومی اتفاق رائے کیلئے کردار ادا کرنے کامشورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے کیلئے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات ترک کرکے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔سوچنا چاہیے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کےلیے پارلیمان میں بات کی گئی، حالات کا تقاضہ ہے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے۔ ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے، قومی اتفاق رائے کےلیے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردارادا کریں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔