URDUINSIGHT.COM

کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا کی جلد رہائی کا امکان ، فریقین میں معاملات طے پا گئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کار ساز حادثہ کیس میں معاملات طے پا گئے ہیں، عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروائے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء نے حلف نامے تیار کروا لیئے ہیں، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیئے جائیں گے ، ورثاٗ کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا، نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کروایا جائے گا۔ عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا۔

حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ہم نے ملزمہ نتاشا دانش کو معاف کر دیاہے ، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیاہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ، ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباو کے یہ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ دیاہے ، ہم نے حلف میں جو کچھ کہا ہے وہ بالکل درست ہے ،

نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ دونوں فریقین میں یہ معاملات پانچ روز قبل ہی طے پا گئے تھے ۔ فیملی ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے دیت کے بغیر یہ فیصلہ کیاہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔